چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی، کیمیکل رپورٹ میں زہریلی دوا نہ ملنے کی تصدیق

لاڑکانہ میں چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ کی مبینہ خودکشی کے واقعے میں روہڑی کیمیکل لیبارٹری کیجانب سے جاری طالبہ کے اجزاء کی کیمیکل رپورٹ میں کوئی بھی زہریلی دوا یا دیگر اشیاء نہ ملنے کی تصدیق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق طالبہ کا موبائل فون، چار یوایس بیز ،کپڑوں سمیت رسی کی فارنزک رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔ چانڈکا میڈیکل کالج میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے بھی کالج کے ہاسٹل میں ایک طالبہ خودکشی کر چکی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں