کرتارپور راہداری بین الاقوامی امن کے لیے تاریخی اقدام قرار

کرتارپور راہداری بین الاقوامی امن کے لیے تاریخی اقدام قرار دیا گیا۔

اقوام متحدہ میں بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمے کے فروغ بارے پاکستان کی قرار داد منظور کر لی گئی۔ قرار داد پاکستان اور فلپائن نے مشترکہ طور پر پیش کی تھی۔ قرارداد میں پاکستان کی طرف سے کرتار پور راہداری کا ذکر بھی کیا گیا۔ قرارداد کے حق میں 139 ووٹ آئے، 9 غیر حاضر ، مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑا۔ قرارداد جنرل اسمبلی کے 48 ویں مکمل اجلاس میں منظور کی گئی۔

پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ قرارداد کا منظور ہونا اطمینان کی بات ہے۔ قرارداد میں پاکستان کی طرف سے کرتار پور راہداری کا ذکر بھی کیا گیا ۔ اقدام کو امن کیلئے بین المذاہب اور بین الثقافتی تعاون کیلئے تاریخی اقدام قرار دیا گیا ۔ قرارداد میں مذہبی علامتوں کی اہمیت اور احترام کو بھی تسلیم کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں