کوہلی سے کپتانی کیوں لی گئی؟ سارو گنگولی نے بتا دیا

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سارو گنگولی نے ویرات کوہلی سے ون ڈے کی کپتانی لینے کی وجہ بتا دی۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق سارو گنگولی سے اس معاملے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ویرات کوہلی سے کہا تھا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی مت چھوڑیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب ویرات کوہلی نے ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تو سیلکٹرز نے فیصلہ کیا کہ ایک روزہ ٹیم کی کپتانی بھی ان سے واپس لے لی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں