40 ہزار افغانیوں کو پناہ دینے کا فیصلہ

یورپی یونین کے 15 ممالک کے گروپ نے 40 ہزار افغانیوں کو پناہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کے 15 ممالک کے گروپ کی جانب سے ان افغانیوں کو پناہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جو طالبان کے خلاف کام کر رہے تھے اور اب ان کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یا ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

سب سے زیادہ افغان شہریوں کو جرمنی پناہ دے گا جن کی تعداد 25 ہزار ہے جبکہ نیدرلینڈ نے 3 ہزار سے زائد، اسپین اور فرانس نے 25، 25 سو افغانیوں کی آبادکاری پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

یورپی یونین کی کمشنر یلوا جانسن نے کہا کہ زیادہ افغانوں کو کنٹرول شدہ طریقے سے ہجرت کرنے کی اجازت دینے سے ’غیر قانونی آمد‘ کو روکنے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں