کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے باعث لندن کی ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ نے کرسمس پارٹی منسوخ کر دی۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سال برطانوی وزیر اعظم کے ڈاؤننگ اسٹریٹ آفس میں کرسمس پارٹی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے کیونکہ حکومت کورونا کے پھیلاؤ سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
یاد رہے کہ بورس جانسن اور ان کے ساتھیوں کو ایک ویڈیو سامنے آنے پر سخت تنقید کا سامنا ہے جس میں ان کے ساتھیوں کو 2020 کے کرسمس لاک ڈاؤن کے دوران ڈاؤننگ اسٹریٹ پارٹی کے بارے میں ہنستے اور مذاق کرتے ہوئے دکھایا گیا ہےجبکہ اس وقت برطانیہ میں تقریبات پر مکمل پابندی تھی.