وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے سازگار ماحول پیدا کیا جائے تو پاکستان مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹ کے 4 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے. چاروں سینیٹرز سینیٹ کی سلیکٹ کمیٹی برائے انٹیلی جنس کے ارکان ہیں.
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ امن، استحکام اور اقتصادی ترقی کے مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، پاکستان اور امریکہ کا گہرا تعلق ہونا چاہیے۔
عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے فوری مدد کی ضرورت ہے، خطے میں سلامتی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون کی اہمیت ہے۔
A 4-member delegation of the U.S. Senate — including Senators @SenAngusKing, @SenatorBurr, @JohnCornyn and Benjamin Sasse (@SenSasse) — called on Prime Minister @ImranKhanPTI, today. pic.twitter.com/trYgPz6nlm
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) December 11, 2021