راشد منہاس شہید کی والدہ انتقال کر گئیں


نشان حیدر پانے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ راشد منہاس شہید کی والدہ انتقال کر گئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی پی آر نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر نے بیگم رشیدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف مارشل نے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں