کابل: افغان طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امارات اسلامیہ افغانستان سے تحریک طالبان پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات اور طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ہمارے مقاصد ایک جیسے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کے مؤقف پر قائم ہیں اور ٹی ٹی پی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ ٹی ٹی پی کو ہمارا مشورہ ہے کہ وہ پاکستان میں امن و استحکام پر توجہ دیں۔