خاندان میں خوش آمدید “پرجائی جی”

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے بعد ان کی نئی زندگی کے لیے نیک تمناوں اور شادی پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بالی ووڈ جوڑی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئیں ۔ ان کے چاہنے والے اور بالی ووڈ شخصیات جہاں انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ وہیں نئی جوڑی کے گھر والے بھی فیملی میں آنے والے نئے ممبر کو خوش آمدید کہتے نظر آئے۔

وکی کوشل کے بھائی سنی کوشل نے اپنی نئی نویلی بھابھی کا پر جوش انداز میں استقبال کرتے ہوئے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی ہے۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے بھائی اور بھابھی کی شادی کی تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ “آج دل میں ایک اور کی جگہ بن گئی، خاندان میں خوش آمدید پرجائی جی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں