کراچی: ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑیوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے 3 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی۔ جن کھلاڑیوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے ان میں روسٹن چیز، شیلڈون کوٹریل اور کائل مائرز شامل ہیں۔
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تینوں کھلاڑیوں کو سیریز سے باہر کر دیا گیا ہے اور کورونا سے متاثر ہونے والے تمام افراد کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے مطابق متاثرہ افراد مکمل ویکسین شدہ ہیں اور ان میں کوئی علامات بھی نہیں ہیں تاہم کھلاڑیوں کو کورونا ہونے کے باوجود اپنا دورہ جاری رکھیں گے۔