ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم کو سیالکوٹ واقعے کی تحقیقات میں پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سیالکوٹ جیسے واقعات کو سختی سے روکا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی اور انتظامی قیادت مشترکہ حکمت عملی طے کرے وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو صوبے کے نئے بلدیاتی نظام پر بھی آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں بااختیار اور مضبوط بلدیاتی نظام متعارف کروایا ہے۔ ہم ہر شعبے میں اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ اسی ارب اضافے سے چھ سو پنتالیس ارب کردیاگیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ صحت کے شعبے میں حکومت پنجاب کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔
ہیلتھ کارڈ تحریک انصاف کا شاندار اور عوام دوست قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلاح عامہ کو مزید فوکس کیا جائے۔ زیر تعمیر ترقیاتی کاموں کو ترجیحی طور پر مکمل کیا جائے۔