اومی کرون مریض کو زیادہ بیمار نہیں کرتی، تحقیق

کورونا کی نئی قسم اومی کرون مریض کو زیادہ بیمار نہیں کرتی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا کی تیزی سے پھیلتی نئی قسم اومی کرون میں یہ تحقیق سامنے آئی ہے کہ اومی کرون مریض کو زیادہ بیمار نہیں کرتی اور نہ ہی کورونا کی اس نئی قسم کا متاثرہ شخص زیادہ دن اسپتال میں زیر علاج رہتا ہے۔

جنوبی افریقہ سائنسدانوں نے گزشتہ دو ہفتوں کی رپورٹ کی بنیاد پر کہا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلنے کے شواہد نہیں ملے اور جنوبی افریقہ میں اب تک ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 22 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ “ڈیلٹا” کے پھیلنے کے وقت سب سے زیادہ 26 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں