امریکی کانگریس نے اسلامو فوبیا کے خلاف بل منظور کر لیا

واشنگٹن (ٹی وی ٹوڈے) امریکی کانگریس نے اسلامو فوبیا کے خلاف بل منظور کر لیا۔ وائٹ ہاؤس نے بھی ڈیموکریٹ رکنِ الہان عمر کے بل کی حمایت کر دی۔

الہان عمر کے اس بل کا نام ‘بین الاقوامی اسلاموفوبیا کا مقابلہ’ ہے جس کا مقصد ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے تحت ایک خصوصی نمائندے کا تعین کرنا ہے جو دنیا میں اسلامو فوبیا کے واقعات کو رپورٹ کرے گا۔

الہان عمر نے ٹوئٹر پر کہا کہ ایوانِ نمائندگان میں اس بل کی منظوری دنیا بھر میں مسلمانوں کے لیے ایک بہت بڑا سنگِ میل ہے ۔

صدر جو بائیڈن تک پہنچنے کے لیے بل کو سینیٹ سے منظور ہونا ہو گا جہاں سو نشستوں میں سے 50 رپبلکنز کے پاس، 48 ڈیموکریٹس کے پاس اور دو نشستیں آزاد اُمیدواروں کے پاس ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں