بیجنگ (ٹی وی ٹوڈےنیوز) چینی صدر شی جن پنگ اورروسی ہم منصب پیوٹن کی ورچوئل ملاقات ہوئی۔ پیوٹن نے بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تصدیق کر دی۔
چینی نائب وزیر خارجہ لی یوچنگ کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں میں ڈیڑھ گھنٹہ بات چیت ہوئی۔ باہمی تعلقات کے فروغ اور عالمی اسٹریٹجک ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیجنگ اولمپکس میں روسی صدر کی شرکت مضبوط تعلقات کی عکاس ہے۔