لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر نون لیگ کا سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر نون لیگ نے سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپوزیشن چیمبر میں مسلم لیگ نون کی قانونی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے کی۔

اجلاس میں عظمیٰ بخاری، صبا صادق، میاں عبدالرؤف سمیت دیگر شریک ہوئے۔

کمیٹی نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے حوالے سے مشاورت کی اور اسمبلی میں آرڈیننس پر سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں