خانیوال (ٹی وی ٹوڈے) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 206 خانیوال میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ شروع ہو گئی۔
2 لاکھ 30 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ن لیگ، پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور ٹی ایل پی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ 27 حساس پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے۔ نشست ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا کی وفات سے خالی ہوئی تھی۔