اسد عمر بھی محمد رضوان سے متاثر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کو بھی قومی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے اپنا مداح بنا لیا۔

اسد عمر نے میچز میں شاندار پرفارمنس اور پاکستان کی فتح میں مسلسل اپنا کردار ادا کرنے والے محمد رضوان کی تعریف میں کہا کہ محمد رضوان کے لیے یہ برس بہترین رہا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں یہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے بہترین لمحات ہیں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے رضوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان! آپ قوم کو اسی طرح قابلِ فخر بناتے رہیں۔

خیال رہے کہ محمد رضوان ایک سال میں ٹی20میں دو ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔

انہوں نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں حاصل کیا۔

محمد رضوان ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی20انٹرنیشنل چھکے لگانے والے بیٹر بن گئے، انہوں نے رواں سال 42چھکے لگائے۔محمد رضوان نے اسمتھ کی گیند پر دسویں اوور میں چھکا لگا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں