عمران خان کیخلاف سازش کے پیچھے بہت سارے ہاتھ ہیں، غلام سرور خان


وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف سازش کے پیچھے بہت سارے ہاتھ ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جسٹس وجیہہ الدین پارٹی سے نکالے جانے کی وجہ سے پروپیگنڈہ کا حصہ بن گئے ، ان کے پیچھے وہ طاقتیں ہیں جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، عمران خان کے خلاف پروپیگنڈا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی صرف اندرون سندھ کی جماعت بن کر رہ گئی ہے، پنجاب اور باقی صوبوں میں پیپلز پارٹی کی بحالی کا کوئی امکان نہیں۔

غلام سرورخان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جس بے دردی سے ملک لوٹا،اسی بے دردی سے پیسہ خرچ کر رہے ہیں، آصف علی زرداری بے نظیر اور بھٹو جیسا مقام حاصل نہیں کر سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں