ملک غریب اس لیے ہوتا ہے کہ لیڈر شپ کرپٹ ہوتی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک غریب اس لیے ہوتا ہے کہ اس کی لیڈر شپ کرپٹ ہوتی ہے۔

ٹی وی ٹوڈے نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات مؤقر نشریاتی ادارے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ملک کو تباہ کردیتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ غریب ممالک اپنے وسائل کی وجہ سے غریب ہرگز نہیں ہیں۔

ٹی وی ٹوڈے کے مطابق الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو بھی حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی تعلیمات کی پیروی کرے گا وہ کامیاب ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں