چوہدری شجاعت حسین صاحب کے انتقال کے حوالے سے چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں

سوشل میڈیا پر مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین صاحب کے انتقال کے حوالے سے چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں غلام مصطفیٰ ملک نے تصدیق کر دی۔

غلام مصطفیٰ ملک کا کہنا تھا کہ افواہ ساز خدا کا خوف کریں ، خاندان اور چاہنے والے کس کرب سے گزریں گے ، کسی کو پرواہ ہی نہیں ، ایسی افواہیں انسانیت دشمنی ، ایسے شخص کے بارے میں سنسی پھیلائی جا رہی ہے ، جو لاکھوں لوگوں کی امید اور سہارا بنا ۔ چوہدری شجاعت حسین ملک اور قوم کا قیمتی اثاثہ ، جن کی وضع داری اور بالغ نظری کے مخالف بھی معترف ہیں .انکے خاندان اور کارکنوں میں اس حوالے سے شدید غم و غصہ اور اضطراب پیدا ہو گیا ہے ، انکی صحت کے حوالے سے منفی خبروں کا سلسلہ نہایت شرمناک عمل ہے.آئیں سب مل کر دعا کریں کہ اللہ رب العزت چوہدری شجاعت حسین کو مکمل صحت عطا فرمائے آمین.

اپنا تبصرہ بھیجیں