کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ، پاکستان کے نوح دستگیر بٹ کا سلور میڈل

کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے سلور میڈل جیت لیا۔

نوح بٹ نے 109پلس ویٹ کیٹیگری میں 390 کلوگرام کا وزن اٹھاکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اس کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے ویٹ لفٹر نے پہلی جبکہ بھارتی پلیئر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی کے ساتھ نوح بٹ نے کامن ویلتھ گیمز کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں