کراچی میں اومی کرون کا دوسرا کیس سامنے آ گیا

کراچی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کا دوسرا کیس سامنے آ گیا۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق 35 سالہ شخص برطانیہ سے 8 دسمبر کو کراچی پہنچا تھا جس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ مریض کو نجی ہوٹل منتقل کیا جہاں سے وہ 10 دسمبر کو فرار ہوگیا تھا، متاثرہ شخص میں جینوم ٹیسٹنگ کے بعد 14 دسمبر کو اومی کرون کی تصدیق ہوئی۔ مریض کو محکمہ صحت سندھ کے عملے نے قطر اسپتال اورنگی میں قرنطینہ کر دیا ہے۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق مختلف قرنطینہ سینٹرز میں 35 کے قریب مریض موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں