کورونا کا خطرہ، مس ورلڈ مقابلہ لگاتار دوسرے سال ملتوی

مس ورلڈ 2021 مقابلے کا پروگرام کورونا کے باعث عارضی طورپر ملتوی کر دیا گیا ہے۔

مس ورلڈ 2021 مقابلے کا ایونٹ اگلے 90 دن میں پورٹو ریکو میں منعقد ہوگا، 70ویں مس ورلڈ مقابلے میں 98 ممالک شرکت کر رہے ہیں، 2019کی مس ورلڈ کا تاج جمیکا کی ٹونی این سنگھ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

یاد رہے 2020 کا ایونٹ بھی کورونا کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے مس ورلڈ کا مقابلہ لندن سے 1951 میں شروع ہوا۔ ہر سال مس ورلڈ لمیٹڈ، اس مقابلے کا انعقاد کرتا ہے۔ جبکہ مس یونیورس کا مقابلہ امریکی کمپنی مس یونیورس آرگنائزیشن نے 1952 میں نیویارک شہر میں شروع کیا۔

مس یونیورس آرگنائزیشن کا موٹو عالمی مقاصد پر کام کرنا اور دنیا میں آواز اٹھا کر مثبت تبدیلیاں لانا ہے۔ مس ورلڈ کا موٹو خوبصورتی ایک مقصد کے ساتھ۔ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں