وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے دن میں کھانا بنانے کے 3 اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے بیان سے یوٹرن لے لیا۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ صرف یہ کہا تھا کہ گھروں میں کھانا بنانے کے تین اوقات میں یعنی صبح، دوپہر اور شام میں گیس کی فراہمی کی کوشش کی جائے۔
حماد اظہر نے 12 نومبر کو سینیٹ اجلاس سے خطاب میں واضح طور پر کہا تھا کہ دن کے تین اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔