پھالیہ، مہندی کی تقریب میں جانیوالوں کی وین کو بس نے کچل دیا، 8 افراد جاں بحق

پھالیہ میں مہندی کی تقریب میں جانے والوں کی وین کو بس نے کچل دیا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پھالیہ میں شادی والا گھرماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا۔ مہندی کی تقریب میں شرکت کے لیے جانے والوں کی وین کو بس نے کچل دیا جس کے باعث 8 افراد چل بسے۔

خوفناک حادثہ میں 5 افراد نے موقع پر جبکہ 3 اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ بس کے بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں