بنوں: 3 پولنگ اسٹیشنز پر مسلح افراد کا حملہ

خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں کے علاقے نرمی خیل میں رات گئے 3 پولنگ اسٹیشنز پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔

الیکشن کمشنر حبیب الرحمٰن کے مطابق مسلح ملزمان نرمی خیل کے تینوں پولنگ اسٹیشنز سے پولنگ کا سامان اٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔

الیکشن کمشنر بنوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والے یہ تینوں پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ آج بنوں سمیت خیبر پختون خوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے۔

ووٹنگ کا یہ عمل شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں