میئرالیکشنز: پشاور،بنوں اور کوہاٹ میں جے یوآئی آگے

پشاور کی سٹی میئرشپ کے لئے جے یو آئی کے امیدوارزبیرعلی آگے اورتحریک انصاف کےرضوان بنگش پیچھے ہیں ۔

ٹی وی ٹوڈے نیوز کواب تک 237پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج مل گئے۔ جے یو آئی ف کے زبیر علی 24ہزار 80 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں ۔ تحریک انصاف کے رضوان بنگش 21ہزار 148ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

بنوں میں بھی سٹی میئر کے الیکشن میں جے یو آئی ف کو برتری حاصل ہے۔ غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق ،جےیو آئی کے امیدوار عرفان اللہ 37 ہزار سے زائد ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔ پی ٹی آئی کے اقبال جدون 24ہزار ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہیں۔

کوہاٹ میں سٹی میئر کے الیکشن میں جے یو آئی ف آگے ہیں۔ غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق ، جے یو آئی کے امیدوار شیر زمان 19ہزار ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر، آزاد امیدوار شفیع اللہ کا 18ہزار ووٹوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہیں۔

مردان میں سٹی میئر کے انتخاب میں اے این پی کو واضح برتری حاصل ہے۔ غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق ، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار حمایت اللہ 27ہزار سے زائد ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ جے یو آئی کے امانت شاہ 18 ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں