نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستا ن میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلےگی، جس کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اپریل 2023 میں پھر پاکستان آئے گی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان میں 10وائٹ بال میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی، پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیئرمین مارٹن سینیڈن کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان دورے کو حتمی شکل دی گئی۔
New Zealand to play two Tests, eight ODIs and five T20Is on two Pakistan tours in the 2022-23 season.
Complete details here ➡️ https://t.co/D9PHGhO6WD pic.twitter.com/YlQOCK9GxE
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 20, 2021
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پہلے دورہ پاکستان میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز، جبکہ دوسرے دورے میں 5 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں