وفاقی مشیر خزانہ شوکت ترین سینیٹر منتخب

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین صوبہ خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے تحت مشیر خزانہ شوکت ترین کو صوبہ خیبر پختونخوا سے 87 ووٹ ملے ہیں۔ وہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اس نشست پر امیدوار تھے۔

سینیٹ انتخاب میں کے پی اسمبلی کے 122 اراکین اسمبلی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ابتدائی اعداد و شمار کے تحت اے این پی کے امیدوار کو 13 اور جے یو آئی کے امیدوار کو بھی 13 ووٹ ملے جب کہ شوکت ترین 87 ووٹ حاصل کر کے سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔

اس ضمن میں مشیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سینیٹر بننے پر سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان اور اراکین اسمبلی سمیت عوام الناس کے بھی شکر گزار ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ بطور وزیر خزانہ ہر ماہ صوبہ خیبرپختونخوا آیا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں