پاکستان، بنگلہ دیش کو ہراکر ایشین چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستانی ہاکی ٹیم نے بنگلہ دیش کو ہراکر ایشین چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

پاکستان نے حریف بنگلہ دیش کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دی۔ قومی ہاکی ٹیم کا سیمی فائنل میں کوریا سے مقابلہ ہو گا۔

پاکستان اور جاپان کے 5، 5 پوائنٹس ہیں، پاکستان نے پول میں بہتر گول ایوریج کی بنیاد پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان اور کوریا کے درمیان ایشین چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں