کوک اسٹوڈیو کا نیا سیزن، فنکاروں کی مکمل فہرست جاری

کوک اسٹوڈیو ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں فنکاروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا اور گانوں کو ایک انداز میں پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے.

کوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن کی افتتاحی تقریب لاہور کے مقامی کلب میں منعقد ہوئی، جس کے بعد اس بار پرفارم کرنے والے فنکاروں کی مکمل فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

اس سال نوجوان اور پرانے فنکاروں کو ایک ساتھ لا کر شو کو نیا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے، پریس ریلیز میں وی پی کوکا کولا پاکستان نے بتایا کہ کوک اسٹوڈیو کا یہ سیزن پہلے سے مختلف ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شو کی اقدار ایک جیسی رہیں گی لیکن ہم نے اس بار اسے جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں