امریکا: گاڑیوں کو چوروں کی توڑ پھوڑ سے بچانے کا نیا طریقہ سامنے آگیا!

امریکا ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں گاڑیوں کے شیشوں کی توڑ پھوڑ اور چوری سے بچانے کے لیے منفرد طریقہ اختیار کر لیا ہے۔

یہاں لوگ اپنی گاڑی پارکنگ ایریا میں کھڑی کرتے وقت نہ صرف اسے لاک نہیں کرتے بلکہ اس کی ڈگی یا ٹرنک بھی کھلی چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

یقیناً یہ بڑی عجیب بات ہے لیکن وہ ایسا اس لیے کرتے ہیں تاکہ چور اچکوں کو معلوم ہوکہ گاڑی میں چوری کرنے کے لیے کوئی ایسی چیز نہیں ہے، جو وہ لینے آئے ہیں۔ لہٰذا گاڑی کے شیشے یا دروازے نہ توڑے جائیں۔

واضح رہے کہ سان فرانسسکو اور آکلینڈ میں حالیہ مہینوں کے دوران گاڑیوں کے شیشے یا دروازے کے لاک توڑنے کے کافی کیسز سامنے آئے ہیں۔

مقامی نیوز اسٹیشنز کے مطابق اب لوگ جب کسی کام سے گاڑی پارک کرکے جاتے ہیں تو اپنی گاڑیوں کو کھلی رکھ کر ہر قیمتی چیز ساتھ لے جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے چور پارک کی گئی گاڑیوں کے شیشے نہیں توڑتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں