خیبر پختونخوا کی عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا، شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی عوام نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مسترد کر دیا ہے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے کمر توڑ مہنگائی کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس ناکام تجربے کے اختتام کا آغاز ہے جس کی عوام نے بھاری قیمت چکائی ہے اور اب خیبر پختونخوا کی عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کے پاس اب بھی موقع ہے وہ مستعفیٰ ہو جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں