شادی کے لیے شاداب خان کی شرجیل خان سے مدد

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹوئٹر پر آسک شاداب ہیش ٹیگ میں مداحوں کے سوالوں کے جوابات دئیے۔

اس سیشن میں صارفین نے ان سے کئی سوالات کیے، لیکن ایک دلچسپ سوال پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے اسٹار بیٹسمین شرجیل خان کی طرف سے کیا گیا۔

اور وہ تھا شاداب خان کی شادی کا، شرجیل خان نے لکھا کہ شادی کا کیا پلان ہے اور وہ کب کر رہے ہیں؟


جس پر شاداب نے ان ہی سے مدد مانگ لی، پاکستانی اسٹار نے لکھا کہ شرجیل بھائی آپ کو نمبر بھیجتا ہوں، خود ہی بات کرلیں۔

اس کے علاوہ شاداب خان سے مداح کی جانب سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ وہ سرفراز احمد کو ابھی تک اپنا کپتان کیوں کہتے ہیں؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے قیادت کرنا اور ٹیم کے ساتھ کھیلنا سیکھایا ہے، انہوں نے مزید لکھا کہ میرا استاد ہمیشہ میرا کپتان رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں