عمران خان کی نااہلی کے لیے پٹیشنوں کی سماعت آج ہوگی

وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے پٹیشن اور متفرق درخواست کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ میں عمران خان کی نااہلی کے لیے 2018 میں دائر پٹیشن اور متفرق درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

پٹیشنر عبدالوہاب بلوچ نے عمران خان کی نااہلی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

واضح رہے کہ 2018 میں دائر کی گئی پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں بیٹی ٹیریان کو چھپایا، وہ صادق اور امین نہیں رہے، آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں