ماہرہ خان کو سالگرہ مبارک

چھوٹی اور بڑی اسکرین کا بڑا نام سپراسٹارماہرہ خان، آج سینتیس ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ مقبول اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاری کے ذریعے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

ماہرہ خان نے نہ صرف کانز فیسٹول میں جلوے دکھائے بلکہ فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے مقابل مرکزی کردار بھی ادا کیا۔

ماہرہ خان نہ صرف فلاحی کاموں میں آگے ہیں بلکہ انسٹا گرام پر بھی وہ مقبول ترین سپر اسٹارز میں سے ایک ہیں۔ ماہرہ خان نے فلم بول، بن روئے ، ہو من جہاں، سات دن محبت ان، پرے ہٹ لو اورسپر اسٹار میں بھی زبردست کام کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں