پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ کم ہوگئی

پاکستان سے افریقہ جانے والی انٹرنیٹ سپلائی کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔ ملک بھر میں انٹر نیٹ کی اسپیڈکم ہوگئی ہے۔

ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ایم وی 4 کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ میں ایک ٹیرا بائٹ کی کمی ہوئی ہے۔

ٹیلی کام ذرائع کے مطابق پاکستان میں زیادہ استعمال کے باعث انٹرنیٹ سروس مزید متاثر ہونے کا امکان ہے۔

سی ایم وی 4 انٹرنیٹ کیبل کی مرمت میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے انٹرنیٹ ٹریفک دیگر چینلز پر منتقلی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں