پی ایس ایل 7: انشاء اللّٰہ ہم ٹرافی اور دل دونوں جیتیں گے، شاہین شاہ آفریدی

پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 7 میں لاہور قلندرز کی قیادت کرنے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹرافی اور دل دونوں جیتنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کے ٹیم کے نئے کپتان کے اعلان کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے ایک ٹوئٹ شیئر کیا اور فرنچائز کا شکریہ ادا کیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ لاہور قلندرز کی قیادت ملنا ایک اعزاز کی بات ہے، اس فرنچائز کے ساتھ سفر شاندار رہا۔

نوجوان فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ ’ہم ایک ٹیم کے طور پر اکٹھے کھیلیں گے اور دل اور ٹرافی دونوں جیتیں گے۔‘

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے فرنچائز کے سی ای او اور ہیڈ کوچ کا اعتماد کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے گزشتہ روز پی ایس ایل کے سیزن سیون کیلئے ٹیم کی قیادت سہیل اختر کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کے سپرد کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں