اومی کرون سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، امریکی صدر

امریکی صدر جوزف بائیڈن نے کہا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا وائٹ ہاؤس میں اومی کرون کے پھیلاؤ سے متعلق خطاب میں کہنا تھا کہ آپ مکمل ویکسین شدہ نہیں تو اومی کرون سے متعلق آپ کو فکرمند ہونا چاہیے، ہمیں اومی کرون سے متعلق فکر کرنی چاہیے لیکن خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ 5 سو ملین فری ریپیڈ ٹیسٹ ہوم کٹس امریکیوں کو دستیاب ہوں گی، امریکا جنوب افریقی ملکوں پر سفری پابندیوں کی تبدیلی پر غور کررہا ہے۔

امریکی صدر نے عوام سے جلد سے جلد کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کی درخواست بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں