ایس-400 میزائل سسٹم: بھارت نے پاکستانی سرحد کے ساتھ نصب کرنا شروع کردیا

نئی دہلی: بھارت نے روس سے حاصل کردہ دفاعی سسٹم ایس- 400 کی تنصیب شروع کردی ہے۔ فضائی دفاعی سسٹم ایس- 400 کی پہلی تنصیب پاکستانی سرحد کے قریب پنجاب سیکٹر میں کی جا رہی ہے۔ بھارت کے مؤقر نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی اور دی یورو ایشیا ٹائمز کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی ایئر فورس کا پہلا اسکواڈرن پنجاب سیکٹر میں متعین کیا جا رہا ہے جو دفاعی میزائل سسٹم کو آپریٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نصب کیے جانے والے فضائی دفاعی سسٹم ایس-400 کی بیٹریاں اتنی طاقتور ہیں کہ وہ پاکستان اور چین کی جانب سے کسی بھی ممکنہ خطرے کا با آسانی مقابلہ کرسکیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں