فروزن کی اینا ، جاپانی ماڈل ہوٹل میں گر کر ہلاک


جاپان کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ سایاکا کانڈا ہوٹل میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔

35 سالہ سایاکا کانڈا جاپان کے سینئر اداکار ماساکی کانڈا کی بیٹی تھیں۔ اور انہوں نے ڈزنی کی مشہور سیریز ‘فروزن’ میں اینا کے کردار کے لیے جاپان میں آواز دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق گلوکارہ شہر ساپورو کے ہوٹل میں مقیم تھیں جہاں ان کا کمرہ 22ویں منزل پر تھا، تاہم کہا جا رہا ہے کہ وہ چھ منزلوں تک گریں جن سے ان کی موت واقع ہوئی۔

اداکارہ کو ہفتے کے روز ساپورو کے تھیٹر میں میوزیکل “مائی فیئر لیڈی” میں مرکزی کردار ادا کرنا تھا لیکن وہ دن کے وقت پرفارمنس کے لیے نہیں آئیں۔ پروڈکشن کمپنی نے بتایا کہ وہ جمعہ کو ریہرسل میں موجود تھیں۔

15 سال سے کام کے ذریعے اپنا نام بنانے والی اداکارہ کی اچانک موت سے کئی سوالات اٹھے ہیں، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز شروع کر دیا ہے کہ کہیں یہ قتل کی سازش نہ ہو۔

اداکارہ نے 2017 میں شادی کی تھی تاہم وہ زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور دو برس بعد ہی ان کی علیحدگی ہوگئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں