مودی کی تصویر کورونا سرٹیفکیٹ پر کیوں؟ اعتراض پر شہری کو 1 لاکھ جرمانہ

بھارتی شہری کو مودی سرکار کی شکایت کرنا مہنگی پڑ گئی، عدالت نے شہری کو ہی بھارتی 1 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا ویکسین کے سرٹیفیکیٹ پر بھارتی وزیراعظم کی تصویر کو اپنی تشہیری مہم بنانے پر شہری نے عدالت میں شکایت درج کرائی تھی، جس میں شہری نے مودی کی تصویر ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

کیرالہ کی عدالت نے شہری کی استدعا پر اسے ہی قصور وار ٹھہرا دیا اور کہا کہ شہری نے عدالت کا وقت ضائع کیا ہے اور اسے اب 6 ہفتوں کے اندر بھارتی ایک لاکھ روپے کا جرمانہ جمع کرانا ہوگا۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اس کے اثاثوں کو بیچ کر مقرر کردہ رقم وصول کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں