نواب شاہ، زمین پر قبضے کے خلاف ہائی وے پر دھرنا ختم

نواب شاہ میں زرعی زمین پر مبینہ قبضے کے خلاف نیشنل ہائی وے پر 36 گھنٹے سے جاری دھرنا ختم کردیا گیا۔

دھرنے کو ضلعی انتظامیہ اور ایس ایس پی سے مذاکرات کے بعد ختم کیا گیا۔ چھتیس گھنٹے سے جاری دھرنے کے باعث شاہراہ کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔

مظاہرین کا الزام تھا کہ بااثر افراد نے زرعی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں کرائے گئے معاہدے کے تحت قبضہ کیے گئے گھر آج مالکان کو حوالے کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں