16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرنے والے معیشت پر لیکچر دینا بند کریں، شہباز گل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرنے والے معیشت پر لیکچر دینا بند کریں۔

انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ اور چوری کرنے والے ہی معیشت کو ڈبونے والے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نا اہلوں کو نہ عوام سے مطلب ہے اور نہ ہی مہنگائی سے کوئی سروکار ہے۔

شہبازگل نے کہا کہ 40 سال تک ملک کو لوٹنے والوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ دن پاکستان کے لیے کامیابی اورمنافقین کے لیے ناکامی و مایوسی کے تھے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ پاکستان کی سربراہی میں او آئی سی کا اجلاس منعقد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں شفاف بلدیاتی انتخابات منعقد کر کے اختیارات کی منتقلی کا وعدہ پورا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں