بھارت میں انتہاپسندی اپنی انتہا کو چھونے لگی

بھارت میں انتہاپسندی اپنی انتہا کو چھونے لگی۔ سرعام مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی باتیں ہونے لگیں۔
بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار میں انتہاپسند ہندوؤں کا اجتماع لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف اکسانے کا اکٹھ بنا رہا۔ مسلمانوں کے قتل عام کے اعلانات ہوتے رہے۔

بھارتی پنڈتوں نے انتہا پسند ہندوؤں سے مسلمانوں کے قتل عام کا وعدہ تک لے لیا اور کہا مسلمان تلوار سے نہیں مریں گے، انہیں مارنے کیلئے جدید ہتھیار خریدے جائیں۔ اس لئے لاکھ روپے والے موبائل کی جگہ سستا موبائل رکھو اور اس پیسے سے اسلحہ خریدو۔

اجتماع کی ویڈیو پر بھارت میں ملاجلا ردعمل پایا جاتا ہے تاہم ابھی تک مودی حکومت کی طرف سے اس ویڈیو پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں