عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ، برطانوی خام تیل 1.31 ڈالر فی بیرل مہنگا

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ برطانوی خام تیل 1.31 ڈالر فی بیرل اضافہ سے قیمت 75.29 ڈالر ریکارڈ ہوئی۔

امریکی خام تیل کی قیمت بھی 1.64 ڈالر مہنگی سے فی بیرل قیمت 72.76 ڈالر پر پہنچ گئی۔

عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ فی اونس سونا 16 ڈالر مہنگا ہو کر 1804.80 ڈالر کا ہو گیا۔ چاندی کی قیمت بھی 32 سینٹ بڑھ گئی۔ فی اونس قیمت 22.85 ڈالر ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں