بھارتی شہر کانپور میں انکم ٹیکس حکام نے ایک تاجر کے گھر پر چھاپہ مارکر 150 کروڑ روپے برآمد کرلیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تاجر کے گھر سے برآمد ہونے والی رقم کی گنتی جاری ہے، ٹیکس حکام اب تک 150 کروڑ روپے تک گن چکے ہیں۔
ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ اصل رقم کا ابھی بتانا مشکل ہے، یہ چھاپا جس شخص کے گھر پر مارا گیا ہے وہ پرفیوم کا تاجر بتایا جارہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ نوٹ اتنے ہیں کہ ان سے کمرا بھر گیا۔