عمران خان خود الیکشن لڑیں،عبرت ناک شکست ہوگی، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان آج کسی بھی حلقے میں خود جا کر الیکشن لڑ لیں، بلدیاتی انتخابات سے زیادہ عبرت ناک شکست ہوگی۔

قومی اداروں پر عوام کا اعتماد اُسی وقت برقرار رہ سکے گا جب وہ غیر جانب دار نظر آئیں گے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس وقت جس نے بھی اس حکومت کو آکسیجن دی وہ عوام کی نظر میں پاکستان کا دشمن ٹھہرے گا۔

(ن) لیگی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔ حکومت کے جانے کی وجہ معاشی کارکردگی بھی بنے گی اور فون کال بھی نہیں آئیں گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ المیہ ہے حکومت نے پارلیمنٹ کو غیر متعلق کردیا ہے، یہ حکومت ٹیکسوں کا نفاذ اسمبلی کے ذریعے نہیں بذریعہ آرڈیننس کرتی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ انتخابات میں کے پی کے عوام نے مہنگائی کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔ خیبرپختونخوا کو حکومت اپنی وکٹ کہتی تھی، کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں حکومت کی وکٹ کلین بولڈ ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں