عوام آج جتنی تکلیف میں ہے پہلے نہیں تھی، جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عوام آج جتنی تکلیف میں ہے پہلے نہیں تھی

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے، عوام کو مزید ذلیل ہونے سے بچائیں، ملک میں معیشت کے بہت مسائل ہیں موجودہ حکمران ان کو سنبھالیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے دعا ہے کہ ان سے نکل جائے۔

گزشتہ دنوں اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میری جماعت ہے لیکن تین سال میں مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکی ہے۔ اس سے عوام سخت پریشان ہیں

انہوں نے کہا کہ مہنگائی سپلائی اور ڈیمانڈ سے کنٹرول ہوتی ہے۔ اگر بروقت برآمدات کے اہم فیصلے ہوجاتے تو چینی اور گندم سمیت دیگر مسائل پیدا ہی نہ ہوتے

اپنا تبصرہ بھیجیں