وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے فرار ممکن نہیں، شہباز گل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے فرار ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھیلے اور دمڑی کی کرپشن نہ کرنے کے دعوے داروں کے پاس ثبوت نہیں ہیں۔

شہبازگل نے کہا کہ درباری احتساب کو متنازعہ بنانے کے بجائے آقاؤں کی بے گناہی ثابت کرنے کا سوچیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ نا اہل شریفوں نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کا جواب دینے کے بجائے راہ فرار اختیار کی۔

شہبازگل نے کہا کہ مقدمات کو طول دینے کے لیے بیماری، پروپیگنڈہ اور الزامات کا سہارا لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں